قرآن کریم کی کونسی آیت نے کٹر ہندو بزنس مین کی قسمت بدل کر رکھ دی،جانیے

Nov 24, 2021 | 08:48:AM

(ما نیٹر نگ ڈیسک)عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق پی این سی مینن سوبھا گروپ کے بانی اور چیئرمین ہیں ۔ وہ اربوں ڈالر ملکیت کی رئیل سٹیٹ اور تعمیراتی کمپنی کو سنبھالتے ہیں جس کے دفا تر متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک میں ہیں۔

مینن نےانکشا ف کیا کہ 35 سال قبل میں اپنے کاروبار کے حوالے سے تباہی کے دہانے پر تھا، اور میں چیزوں کو درست کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا تھا۔میں اس وقت امید اور مایوسی کے درمیان پھنسا تھا  جب ان کے عمانی بزنس پارٹنر سلیمان العدوی نے انہیں قرآن پاک کا ایک خوبصورت نسخہ تحفے میں دیا اور مجھے مسقط میں اپنے گھر کے باہر سورہ آل عمران کی ایک آیت لگانے کو کہا اور میں نے ایسا ہی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی صدر نےابھینندن کو ویر چکرا سے نوا ز دیا

جس کا تر جمہ یہ ہے کہ  اگر الله تمہاری مدد کرے گا تو تم پر کوئی غالب نہ ہوسکے گا اور اگر اس نے مدد چھوڑ دی تو پھر ایسا کون ہے جو اس کے بعد تمہاری مدد کر سکے اور مسلمانوں کو الله ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے ۔

مینن نے کہا کہ میں نے اس آیت کو گھر کے باہر لگانے سے حیرت انگیز نیتجہ ملا اوردیکھتے ہی دیکھتے میرے تمام مسائل حل ہوگئے اور سب چیزیں اپنی جگہ پر آگئیں۔بھارتی بزنسمین نے کہا کہ تب سے انہوں نے اس آیت کو اپنے تمام گھروں اور دفاتر بشمول متحدہ عرب امارات اور ہندوستان میں ایک مستقل طور پر لگا رکھا ہے۔72سالہ کٹر ہندو اور سوبھا گروپ کے بانی مینن نے کہا کہ میں اپنی جیب میں ہمیشہ اس آیت کو رکھتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:ابھی نندن کو ایوارڈ دیکر ہندوستان نے صرف اپنا مذاق اڑوایا، ترجمان دفتر خارجہ

مزیدخبریں