(24نیوز)نائب امیر تحریک لبیک پاکستان پیر سید ظہیر الحسن شاہ کا کہنا ہے پا کستان کی فلاح و بہبود اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلدیاتی انتخابات میں تمام جماعتوں کو ٹف ٹائم دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:گریڈ 21 کے افسر کا حکومت کےخلاف سوشل میڈیا پربیان، انکوائری کا حکم جا ری
تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو مہنگائی تلے دبا دیا ہے، غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں۔ سیاستدان اور حکمران الزام تراشیوں اور انتقامی سیاست کے بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں:کوروناسے مزید 9افراد انتقال کرگئے، 350 نئے کیس رپورٹ