(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ اور رقاصہ دیولینا بھٹا چارجی نے اپنے بچپن میں پیش آنے والے واقعے کا انکشاف کردیا،انہوں نے بتایا کہ ٹیوشن کے استاد نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق دیولینا بھٹا چارجی نے کہا ہے کہ ان کے ریاضی کے استاد نے جن کے پاس وہ ٹیوشن پڑھنے جاتی تھیں بچپن میں ان کے ساتھ بدسلوکی کی، گو کہ وہ بہت اچھے استاد تھے اور ہر کوئی ان کے پاس ٹیوشن کے لیے جانا چاہتا تھا، تمام اچھے طلبہ اور میری دو اچھی دوست بھی ان کے پاس پڑھنے جاتے تھے، لیکن اس واقعے پر کافی غصہ آیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے سخت اقدام کرنا چاہتی تھیں اور پولیس کے پاس شکایت درج کرانا چاہتی تھیں مگر ایسا نہ کرسکیں اسکی وجہ یہ تھی کہ انکے والدین ایسا نہیں چاہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری خوشیوں کا سبب ہماری بیٹی ’فائجہ عمیر‘ دنیا میں آ گئی ۔غنی علی
ایک نئے پروموشنل ویڈیو میں دیولینا کا مزید کہنا تھا کہ ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے اچانک ایک ہفتے بعد میری دوستوں نے وہاں جانا چھوڑ دیا وہ صرف ایک ہفتے وہاں گئے، ان کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا تھا۔
دیولینا کے مطابق انھوں نے اس کی شکایت ٹیچر کی بیوی سے کی اور وہ چاہتی تھیں کہ اس کی شکایت پولیس کو بھی کریں،دیولینا نے بتایا کہ میرے دوستوں کے اور میرے والدین اس بات سے ڈرتے تھے کہ لوگ کیا کہیں گے اس لیے معاملہ رفع دفع کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی نامور گرفتاراداکارہ ضمانت پر رہا