(24نیوز) پشاور میں آپریشن کے دوران اشتہاری ملزموں کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار ایک اے ایس آئی اور کانسٹیبل شہید ہوگئے،اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔2ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد تاتارا کی حدود میں مطلوب اشتہاری ملزموں کی موجودگی پر ٹارگیٹڈ آپریشن کیا گیا، مکان میں چھپے اشتہاری ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ریاضی کے استادنے بچپن میں۔۔۔بھارتی رقاصہ نے خود ہی بتا دیا
پولیس کے مطابق آپریشن گزشتہ رات گئے کیا گیا، کارروائی کے دوران مکان سے 2 مشتبہ ملزم گرفتار ہوئے، فرار ملزم کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، بعد ازاں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز پشاور میں ادا کی گئی۔ آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری اور سی سی پی او سمیت اعلیٰ افسران نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
آئی جی کا کہنا تھا کہ اے ایس آئی ریاض خان اور کانسٹیبل جعفر اشتہاریوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے، رات کو اشتہاریوں کی موجودگی پر آپریشن کیا گیا، 7 لوگ گرفتار ہوئے، جن سے اسلحہ برآمد ہوا۔ آئی جی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو جہاں موقع ملتا ہے، چھپ جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور طالبان کیخلاف ٹویٹ۔۔سرکاری افسر کیخلاف تحقیقات کاحکم