صوبے میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق مشاورت شروع

Nov 24, 2021 | 10:42:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کیساتھ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق مشاورت شروع کر دی  ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کروانے کی تجویز سامنے آئی ہے ، پہلے مرحلے میں جنوبی اور دوسرے میں شمالی پنجاب میں کروانے کی تجویز ہے ، آخری مرحلے میں بلدیاتی انتخابات وسطی پنجاب میں کروانے پر غور کیا جارہاہے ۔

الیکشن کمیشن نے سفارش کی ہے کہ مرحلہ وار انتخابات کروائے جائیں ، الیکشن کمیشن کی جانب سے دو مراحل میں انتخابات کروانے کی تجویز دی گئی ہے ، پنجاب بھر میں ایک مرحلے میں بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں ہیں ۔ پنجاب حکومت کی الیکشن کمیشن کے ساتھ مشاورت جاری ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں:    برطانوی شہریت رکھنے والے ہوشیار۔۔۔کسی بھی وقت برٹش نیشنلیٹی چھن سکتی ہے

مزیدخبریں