(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس بات کرنے سانس لینے یا کھانسی کے ذریعے پھیلتا ہے مگر اب طبی ماہرین نےایک تجربانی چیونگم تیار کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریضوں سے وائرس کے آگے پھیلاؤ کی روک تھام کا ایک منفرد طریقہ تیار کرلیا ہے،طبی ماہرین نے ایک تجرباتی چیونگم تیار کی ہے جو وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام میں معاون ثابت ہوسکے گی، یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔
پنسلوانیا یونیورسٹی کے ماہرین نے ایسی چیونگم تیار کی ہے جس میں ایک ایسا پروٹین موجود ہے جو کورونا وائرس کے ذرات کو ‘قید’ کرلیتا ہے،اس طرح یہ چیونگم لعاب دہن میں موجود وائرس کی تعداد کو محدود کرسکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی شہریت رکھنے والے ہوشیار۔۔۔کسی بھی وقت برٹش نیشنلیٹی چھن سکتی ہے
تحقیق کے مطابق لعاب دہن میں وائرس کی مقدار میں کمی سے متاثرہ افراد کے بات کرنے، سانس لینے یا کھانسی سے وائرس کے آگے پھیلنے کی روک تھام کرنے میں مدد مل سکے گی۔
تحقیق کے مطابق یہ چیونگم ذائقے میں عام چیونگم جیسی ہی ہے اور اسے عام درجہ حرارت میں برسوں تک محفوظ رکھا جاسکتا ہے، اور ہاں چبانے سے ایس ٹو پروٹین مالیکیولز کو نقصان نہیں پہنچتا تو اس کو بغیر کسی ڈر کے کھایا جاسکتا ہے، اس تحقیق کے نتائج جریدے مالیکیولر تھراپی میں شائع ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: صوبے میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق مشاورت شروع