(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ میں سکھ برادری کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ کنگنا رناوت پر جان بوجھ کر کسانوں کے احتجاج، 'خا لستان ' تحریک اورسکھ برادری کو 'خالصانی دہشت گرد' قراردینے کا الزام ہے۔
پولیس حکام کے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف منگل کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں سکھ برادری کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ریاضی کے استادنے بچپن میں۔۔۔بھارتی رقاصہ نے خود ہی بتا دیا
ایف آئی آر دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی (ڈی ایس جی ایم سی) کی جانب سے کھار پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق جو "جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی مقصد کے تحت کسی بھی طبقے کے مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین یامذہبی جذبات کو مجروح کر تاہے اس کیخلاف دفعہ 295A کے تحت کارروائی کی جاتی ہے ۔"
پولیس کے مطابق ممبئی میں مقیم ایک تاجر امرجیت سنگھ سندھو ،ڈی ایس جی ایم سی کے ممبر کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی تھی ۔ انہوں نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اداکار پر ان کی ثقافت کے خلاف توہین آمیز تبصرے کرنے کا الزام لگایا ہے۔
شکایت درج کرنے کے بعد شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے رہنما اور تنظیم کے صدر منجندر سنگھ سرسا کی قیادت میں وفد نے وزیر داخلہ ،ممبئی پولیس کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی اور اداکارہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:علیزے شاہ نے ہمایوں سعید سے بھی بدتمیزی کی ۔۔اداکار نوید رضا کا انکشاف
ڈی ایس جی ایم سی کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا کہ کنگنا رناوت نے جان بوجھ کر کسانوں کے احتجاج، 'خا لستان ' تحریک اورسکھ برادری کو 'خالصانی دہشت گرد' کہاتھا۔
Police registered an FIR against Bollywood actor #KanganaRanaut here for allegedly using derogatory language against the Sikh community in a social media post, an official said.https://t.co/weyun8j27O