(24نیوز)وہی ہوا جس کا امکان تھا،پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے25 نومبر سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے۔ پنجا ب ،سندھ،بلوچستان،کے پی کے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی پھر اونچی اڑان۔۔کتنا اضافہ ہوا،جانیے
سیکرٹری پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان کو کل صبح 6 بجے سے پمپ بند رکھنےکا کہہ دیا ہے۔ڈیلر مارجن 6 فیصد ہونے تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ حکومت نے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن کوئی رابطہ نہیں کیا،اس سے قبل بھی حکومت کی یقین دہانی کے بعد 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس لی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدہ ۔۔حکو مت کا ہر ماہ پٹرولیم لیوی میں 4 روپے95پیسے بڑھانے کا اعلان