(مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ میں 260فٹ اونچا جھولا افتتاح کے چند گھنٹے بعد ہی ٹوٹ گیا، خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جھولا بجلی کی بندش کے باعث ٹوٹا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ میں یورپ کے سب سے بڑے اور 260 فٹ اونچے جھولے کیروسل کا افتتاح کیا گیا جو چند گھنٹوں بعد ہی ٹوٹ گیا۔ جھولا ٹوٹنے کے بعد درجنوں افراد زمین سے 250 فٹ بلندی پر 8 منٹ تک ڈولتے رہے جنہیں کچھ دیر بعد باحفاظت نکال لیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی فوٹوگرافر کی جانب سے جھولا ٹوٹنے کے مناظر کو عکس بند کیا گیا ہے جب کہ اس حوالے سے پارک میں موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ جھولا بجلی کی بندش کے خلل کے سبب ٹوٹا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلی بار پاکستانی گلوکارہ ’گریمی ایوارڈز‘ کے لیے نامزد