(24نیوز)سبی کی سب تحصیل بابر کچھ کے علاقہ جھالڑی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،ایک ایف سی اہلکار شہید دو زخمی۔
تفصیلات کے مطابق سبی ایف سی اہلکار معمول کے مطابق علاقے میں پیدل پیٹرولنگ کررہے تھے کہ باردوی سرنگ کی زد میں آگئے ۔اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں ۔سیکورٹی فورسز نے علاقے میں مزید بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے لیے آپریشن شروع کردیا۔شہید اہلکار اور زخمیوں کو سی ایم ایچ سبی منتقل کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یکم دسمبر سے ملک پر مہنگائی کا نیا بم پھینکنے کی تیاری قابل مذمت ہے،شہباز شریف