(24 نیوز)وزارت پٹرولیم کے ترجمان نے کہاہے کہ کل تمام پی ایس او ،شیل، ٹوٹل اور دیگر کمپنیوں کے پٹرول پمپ کھلے رہیں گے،آئل سپلائی میں تسلسل کیلئے ٹینکر روانہ کردیئے ہیں ،عوام کو کوئی فکر کرنے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
ترجمان نے کہاکہ وزارت پٹرولیم کی جانب سے پٹرول پمپ ڈیلرز کے مارجن بڑھانے کےلئے کیس ای سی سی بھیجوا دیا گیا،آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز کے مارجن میں مناسب اضافے کےلئے وزارت کوشاں ہے،وفاقی کابینہ کے ذریعے سے دس روز میں فیصلے کا امکان ہے۔ ترجمان کاکہناہے کہ آئل سیکٹر کی مختلف تنظیموں نے وزارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیاہے۔
واضح رہے کہ پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نےکل سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے بعد سونے کی قیمتوں کو بھی لگ گئے۔۔فی تولہ کتنا مہنگا ہوا؟؟پریشان کن خبر