29 نومبر سے سکول ،کالج  اور سرکاری دفاتر دوبارہ کھولنےکا اعلان

Nov 24, 2021 | 21:58:PM
سکول ، کالج، سٹوڈنٹس
کیپشن: کالج سٹوڈنٹس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت دہلی کی انتظامیہ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری دفاتر، سکول اور کالج کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ 29 نومبر سے سرکاری دفاتر کھل جائیں گے جبکہ سکول اورکالج میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔ دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے ملازمین کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دہلی میں 29 نومبر سے سکول اور کالج دوبارہ کھل جائیں گے۔  کورونا کی پہلی لہر کے وقت سے ہی سکول اور کالج بند تھے جو تقریباً 20 ماہ بعد کھولے گئے تھے لیکن بڑھتی ہوئی آلودگی کے باعث 13 نومبر کو شہر کے تمام سکول، کالج اور دیگر تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے تھے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ آلودگی کے مسئلے کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے تمام سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ حکم جاری کرتے ہوئے دہلی کے محکمہ تعلیم نے کہا کہ اگلے ہدایات تک سکول بند رہیں گے۔ تاہم اس دوران آن لائن کلاسز جاری رکھنے کا حکم بھی جاری کیا گیا تھا۔ اب 29 نومبر کو اسکول اور کالج کھلنے کے بعد ایک بار پھر طلباء آف لائن موڈ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے سکول اور کالج جا سکیں گے۔
 دہلی حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری دفاتر، اسکول اور کالج کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ 29 نومبر سے سرکاری دفاتر کھل جائیں گے جبکہ اسکول اورکالج میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔ دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے ملازمین کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انسانیت شرما گئی۔۔لعنتی سگے بھائی نے 9 سالہ بہن کو ہوس کا نشانہ بنا دیا