محمد حفیظ بنگلہ دیش کے بعد ایک اور اہم ملک کیخلاف ٹی 20 سیریز سے دستبردار

Nov 24, 2021 | 22:20:PM

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر محمد حفیظ ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیلیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز آئندہ ماہ کراچی میں کھیلی جائے گی۔حفیظ لنکا پریمئر لیگ کھیلنے کے لیے ہوم سیریز سے دستبردار ہوئے ہیں اور اس کےلئے انہوں نے پی سی بی سے این او سی بھی حاصل کرلیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ سینئر بیٹسمین شعیب ملک کا بھی ہوم سیریز میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد محمد حفیظ نے بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے اپنی دستبرداری کا اعلان کیا تھا اور ان کی جگہ افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر، اہم کھلاڑی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

مزیدخبریں