آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری آج صدر کو بھیج دی جائے گی ، خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری آج صدر کو بھیج دی جائے گی ،آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے میں آصف زرداری نے اچھی تجویز دی ہے ،آج کے فیصلے میں زرداری صاحب کی رائے ترجیح میں پہلے نمبر پرہو گی ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ صدر کے سمری روکنے سے ایک غیریقینی صورتحال تو ضرور ہوگی ،حکومت کو بھی دھچکا لگے گا لیکن حتمی شکست عمران خان کو ہوگی ،ان کاکہناتھا کہ عمران خان کے پاس ادارے سے تعلقات بہتر کرنے کایہ ایک موقع بھی ہے ۔
وزیر دفاع نے کہاکہ سمری کا ٹائم ٹیبل اتفاق رائے سے طے ہوا ہے ،ہم نے جو ٹائم ٹیبل سیٹ کیا تھا اس میں ایک دوروز کا فرق پڑا ہے ، میرے خیال میں آج صدر کے پاس سمری یا ایڈوائس چلی جانی چاہئے ۔
انہوں نے کہاکہ ہم آج بھی وہ زبان نہیں بول رہے جو عمران خان بول رہے ہیں ،نوازشریف کو نشانہ بنانے کیلئے تمام حربے استعمال کئے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج میں دونوں تقرریاں 2 مختلف دنوں میں ہو سکتی ہیں، اسحاق ڈار