فیفا ورلڈ کپ، اسپین نے کوسٹاریکا کو 7 گول سے شکست دیدی

Nov 24, 2022 | 00:26:AM
فیفا ورلڈ کپ، اسپین , کوسٹارِیکا, 7 گول , شکست دیدی
کیپشن: فیفا ورلڈ کپ کے کھلاڑی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فیفاورلڈ کپ 2022 میں اسپین نے کوسٹا ریِکا کو کو 0 کے مقابلےمیں 7گول سے شکست  سے دوچار کردیا۔

الثماما اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 11 ویں میچ میں اسپین کی جانب سے ڈینی اولمو نے 11 ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کرکے ٹیم کو برتری دلائی جس کو مارکو ایسنسیو نے 21 ویں منٹ میں دُگنا کردیا۔

فیرن ٹوریز نے 31 ویں منٹ میں تیسرا گول اسکور کرتے ہوئے اسپین کی پوزیشن مزید مستحکم کردی جبکہ دوسرے ہاف کے 54 ویں منٹ میں فیرن ٹوریز نے دوسرا اور اسپین کا چوتھا گول اسکور کیا۔ گیوی نے پانچواں گول 74ویں منٹ میں، چھٹا گول کارلوس سولر نے 90 ویں منٹ اور الوارو موراٹا نے ساتواں گول کیا۔