وفاقی کابینہ کا غیرمعمولی اجلاس، نئے فوجی سربراہ کی تعیناتی کا معاملہ زیر غور

Nov 24, 2022 | 09:24:AM

(24 نیوز) پاک فوج کے نئے سپہ سالار کی اہم تعیناتی کا وقت آگیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا غیرمعمولی اجلاس جاری ہے، جس میں نئے فوجی سربراہ کی تعیناتی کا معاملہ زیر غور ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے غیرمعمولی اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری، خواجہ آصف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ شریک ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر عطا تارڑ، باپ کے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار اثرار ترین، وزیر قانون سردار ایاز صادق، وزیر مواصلات اسد محمود، وزیر مملکت ہاشم نوتیزائی بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق، معاون خصوصی ملک احمد خان، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل، پیپلزپارٹی کے شہادت اعوان اور شیری رحمان بھی کابینہ اجلاس میں شریک ہیں۔

وزارت دفاع سے آنے والی سمری بھی وزیراعظم آفس تک پہنچ گئی، آج کے ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلہ متوقع ہے۔ وزیراعظم آفس نے چھ سینئر ترین فوجی افسروں کی سمری ملنے کی تصدیق کر دی۔ آرمی چیف اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کیلئے ناموں کا پینل موصول ہوچکا۔

مزیدخبریں