(ویب ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے ذہنی معذور لڑکی کو اغوا کرنے اور 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی کی چوری میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔
راولپنڈی پولیس اغوا کاروں کے چنگل سے ذہنی معذور مغویہ لڑکی کو بازیاب کروا کر 70 تولہ طلائی زیورات اور ساڑھے 60 لاکھ روپے برآمد کرلیے جبکہ ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق برآمد کردہ طلائی زیورات کی مالیت 01 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد ہے.
یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا میں ڈرگ اتھارٹی کی کارروائیاں، جعلی ادویات برآمد
پولیس حکام کے مطابق مغویہ کے اغواء کا مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج تھا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے 03 ملزمان کو گرفتار کرکے مغویہ کو بازیاب کروایا۔
اس حوالے سے ڈی ایس پی تھانہ وارث خان طاہر سکندر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت احسن، شکیل اور فائزہ کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔