(24 نیوز) پی آئی اے (اے ٹی آر) طیارے کی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، جہاز نے رن وے پر بحفاظت لینڈ کیا۔
اے ٹی آر طیارہ سکھر سے اسلام آباد آرہا تھا۔ ایئرپورٹ سے 2 ناٹیکل مائیل فاصلہ پر طیارے نے ''مے ڈے کال" دی۔ پائلٹ کا کہنا ہے کہ فلائٹ کے دوران انجن نمبر 2 کو آگ لگنے کی وارننگ آئی، انجن نمبر 2 کو بند کر دیا گیا، جہاز نے 2241 پر رن وے 28 ایل پر بحفاظت لینڈ کیا، جہاز اپنی طاقت پر ٹیکسی کرتا ہوا 2251 پر پارکنگ بے پہنچا۔ ایمبولینس اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کو فوری تعینات کیا گیا۔ جہاز میں 54 مسافر سوار تھے۔
حکام کے مطابق طے شدہ ایس او پیز کے مطابق پائلٹ کا میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا۔