صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس: سیکیورٹی اداروں کو قانون کی پاسداری کرنے کا حکم

Nov 24, 2022 | 10:53:AM
سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس میں تمام سیکیورٹی اداروں کو قانون کی پاسداری کرنے کا حکم دے دیا
کیپشن: سپریم کورٹ پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس میں تمام سیکیورٹی اداروں کو قانون کی پاسداری کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس پر سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس وقت حکومت کی طرف سے کسی صحافی کیخلاف کرمنل کاروائی نہیں چل رہی۔

صحافیوں کی طرف سے وکیل حیدر وحید نے دلائل میں کہا کہ صحافیوں کے کیس میں سول سوسائٹی کی طرف سے ایک اور درخواست بھی داخل کی ہے، درخواست ہے کہ جو حق آزادی رائے کا تحفظ الیکٹرانک میڈیا پر حاصل ہے وہی سوشل میڈیا پر بھی ہو۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ وقت کی کمی کے باعث کیس آج نہیں سن سکتے۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔