(ویب ڈیسک)جاپانی کھلاڑی جرمنی کے خلاف تاریخی جیت کے بعد ڈریسنگ روم کی صاف صفائی کر کے اسے بے داغ چھوڑ کر گئے۔
فیفا ورلڈ کپ 2022 کے بلاک بسٹر آغاز کے بعد پہلے ہی ہفتے میں دو بڑے اپ سیٹ ہو چکے ہیں۔ سعودی عرب کے ہاتھوں ارجنٹائن کو شکست اور اسکے بعد چار بار کے چیمپئن، جرمنی کو جاپان سے شکست ہوئی۔
جاپانی کھلاڑیوں نے نہ صرف میدان میں دل جیت لیے بلکہ میدان کے باہر بھی ان کے رویے نے شائقین کو حیرت میں ڈال دیا۔جیت کے باوجود جاپانی کھلاڑی اپنی عاجزانہ جڑوں اور تعلیمات کو نہیں بھولے، انہوں نے اسٹیڈیم سے نکلنے سے پہلے اپنے ڈریسنگ روم کو صاف کیا اورشکریہ کا نوٹ اور 'اوریگامی کرینز' بھی چھوڑے۔
نا صرف ٹیم بلکہ جاپانی شائقین نے بھی جیت کے بعد اسٹیڈیم میں رک کے اسٹیڈیم کی صفائی کی۔