(ویب ڈیسک)غذائی سپلیمنٹس ہماری صحت کے لیے اچھے یا برے؟ کیا ہمیں یہ کھانے چاہیئے؟
غذائی سپلیمنٹس سے مراد کوئی بھی کیپسول، گولی، چبانے کے قابل دوا یا شربت ہے جس میں غذائی عنصر موجود ہو، ان میں امینو ایسڈز، وٹامنز، معدنیات وغیرہ شامل ہو سکتے ہیں۔
غذائی سپلیمنٹس کے فوائد:
غذائی سپلیمنٹس انسانی جسم کو صحت کے فوائد فراہم کرتے ہیں۔یہ غذائیت فراہم کرتے اور جسم میں غذائیت کی کمی کا مقابلہ کرتے ہیں۔جسم کے مدافعتی نظام کو بڑھاتے ہیں۔یہ دونوں امور انسانی صحت کے لیے واقعی کافی اہم ہیں۔
غذائی سپلیمنٹس کے ذریعے ہم وٹامن ای اور سی حاصل کر سکتے ہیں اس کے ساتھ طبی حالات، جیسے ہائی بلڈ پریشر، خون کی کمی یا امراضِ قلب وغیرہ، کو بھی مناسب مقدار میں غذائی اجزاء کے استعمال سے روکا جا سکتا ہے۔
غذائی سپلیمنٹس کے نقصانات:
غذائی سپلیمنٹس کا اگرچہ کوئی نقصان نہیں ہے لیکن آگر ان کو ماہرین کے نسخے کے بغیر کھایا جائے اور ان کی بھاری خوراک لی جائے تو یہ ہمارے لئےیہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔
مثال کے طور پر وٹامن کے طویل اور زیادہ استعمال سے اعصاب کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔ اسی طرح، اگر آپ اچانک وٹامن سی کی بڑی مقدار کا استعمال کرتے ہیں تو ڈائریا ہوسکتا ہے۔
کیا انکا استعمال اچھا ہے یا برا؟
غذائی سپلیمنٹس آپ کے لیے اچھے ہیں یا برے اس بات پر منحصر ہے کہ آپ انہیں کس طرح استعمال کرتے ہیں۔
اہرین کے نسخے کے بطابق استعمال ہمارے لئے اچھا ہے مگر اس کے بغیر یہ ہمارے لیےخطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔