(ویب ڈیسک)بالی وڈ کے سینئر معروف اداکار وکرم گوکھلے کی اہلیہ اور بیٹی نے ان کی موت کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وکرم گوکھلے کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کی حالت بدستور نازک ہے مگر وہ ابھی بھی ہمارے ساتھ ہیں، وہ کوما میں اور وینٹی لیٹر پر ہیں۔ وکرم گوکھلے کی بیٹی نے بھی والد کی موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ نامور اداکار وکرم گوکھلے طویل علالت کے بعد 82 برس کی عمر میں چل بسے، اداکار پچھلے کچھ دنوں سے پونے کے دینا ناتھ منگیشکر اسپتال میں تشویش ناک حالت میں زیر علاج تھے اور انہوں نے اسپتال میں آخری سانسیں لیں۔