سارہ انعام قتل کیس: ملزمان پر 5 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائیگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے سارہ انعام قتل کیس میں کے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 5 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
کیس میں نامزد ملزمان شاہنواز امیر اور ثمینہ شاہ پر سیشن جج عطاء ربانی فرد جرم عائد کریں گے۔ عدالت نے ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کر دیں اور آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر ملزمہ ثمینہ شاہ کے وکیل نثار اصغر ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کروا دیا جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت پانچ دسمبر تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیے: شاہ زیب قتل کیس کا مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی جیل سے رہا