(24 نیوز) انٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے ملک بھر میں منشیات کیخلاف کامیاب آپریشنز جاری ہیں۔
اے این ایف نے باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پرشارجہ جانے والے مُلزم کے پیٹ سے 4 چرس بھرے کیپسول برآمد کر کے بنوں کے رہائشی کو گرفتار کرلیا۔
ایک دوسری کارروائی میں رِنگ روڈ پشاور پر کارروائی کرتے ہوئے کار سے 21 کلو 600 گرام چرس برآمد کرکے پشاور کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے: سمندر کے راستے اسمگل کیے گئے بھاری مالیت کے فونز برآمد
اے این ایف نے کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 9 کلو چرس برآمد کرکے کوئٹہ کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔