صدر علوی اور عمران خان کی ملاقات پر چودھری شجاعت کا دلچسپ تبصرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم شہباز شریف نے سمری ایوان صدر کو ارسال کر دی۔ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بنایا جائے گا۔ سینیارٹی کو بنیاد بنا کر میرٹ پر فیصلہ کیا ،کابینہ نے منظوری دی۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے آرمی چیف کے معاملے پر صدر عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر عمران خان سے پاک انگلنیڈ کرکٹ سیریز پر مشاورت کریں گے۔عمران خان نے صدر عارف علوی سے کھیل کا ذکر کیا تھا جس پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عارف علو ی لاہور جا کر راولپنڈی میں انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ سیریز پر عمران خان سے مشاورت کریں گے
ضرور پڑھیں :لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ
اس سے قبل صحافی نے شبلی فراز سے سوال کیا کہ کیاصدر مملکت کی جانب سے آرمی چیف کی سمری میں رکاوٹ ڈالی جاسکتی ہے؟اس پر شبلی فراز نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں تحریک انصاف کی جانب سےکوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، عمران خان نے جس طر ح کہا کہ ہم جو کریں گے آئین و قانون کے تحت کریں گے اور جو بھی عمل ہوگا وہ آئین و قانون کے تحت ہوگا۔