(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہم آرمی چیف کی تعیناتی میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔
صحافی نے شبلی فراز سے سوال کیا کہ کیا صدر مملکت کی جانب سے آرمی چیف کی سمری میں رکاوٹ ڈالی جاسکتی ہے ؟
اس پر شبلی فراز نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں تحریک انصاف کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، عمران خان نے جس طرح کہا کہ ہم جو کریں گے آئین و قانون کے تحت کریں گے اور جو بھی عمل ہوگا وہ آئین و قانون کے تحت ہوگا۔