(24نیوز) تھانہ بنی گالہ پولیس کی کارروائی، بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم اسد محمود بچی سے زیادتی کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 433 بجرم 376/512 ت پ تھانہ بنی گالہ درج کر لیا گیا ہے۔
، آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں تفتیش مکمل کرکے سزا دلوائی جائے۔