پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)7 امپائرز، جن میں سے 3 امپائرز آئی سی سی ایلیٹ پینل سے ہیں، ٹیسٹ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
جوئل ولسن، جو کہ آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کے 11 ارکان میں سے ایک ہیں، احسن رضا کو ابتدائی ٹیسٹ کے لیے آن فیلڈ امپائر کے طور پر جوائن کریں گے، جو 2005 کے بعد پاکستانی سرزمین پر دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ہوگا۔ ماریس ایراسمس تھرڈ امپائر ہوں گے اور آصف یعقوب چوتھے امپائر ہوں گے۔
آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کے دیگر دو امپائرز ماریس ایراسمس اور علیم ڈار ملتان میں آن فیلڈ ڈیوٹی سنبھالیں گے جن کے ساتھ جوئل ولسن اور راشد ریاض تیسرے اور چوتھے امپائر کے فرائض سرانجام دیں گے۔اینڈی پائکرافٹ دسمبر میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فکسچر کے لیے پلیئنگ کنٹرول ٹیموں کی قیادت کریں گے۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم 26 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی جبکہ پہلا میچ 1 دسمبر 2022 کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔