طلبا کی موجیں لگ گئیں،بڑااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پڑھائی میں کمزور لاکھوں طلبا کی موجیں لگ گئیں، اب طالبعلم ڈویژن امپروومنٹ کیلئے جتنی بار چاہیں امتحان دے سکیں گے، تعلیمی بورڈز نے امتحانات کیلئے اوپن پالیسی متعارف کروا دی۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے امتحانات کیلئے اوپن پالیسی متعارف کروائی ہے، پالیسی کے تحت ڈویژن امپروومنٹ کیلئے50 فیصد سے کم نمبروں کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ اب50 فیصد سے زائد نمبر والے طلبا بھی دوبارہ امتحان دے سکیں گے۔
اس سے قبل طلبا کو ڈویژن امپروومنٹ اور سپلیمنٹری امتحان دینے کیلئے صرف 4 مواقع دستیاب تھے، پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے امتحانات کے حوالے سے نئی پالیسی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
مذکورہ پالیسی سال 2019 کے امتحانات سے نافذ العمل ہوگی، لاہور بورڈ کےتحت سالانہ 9 لاکھ طلبا امتحان دیتے ہیں جبکہ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت سالانہ 40 لاکھ سے زائد طلبا امتحان دیتے ہیں۔