ریکوڈک منصوبہ ماحول دوست ہے یانہیں؟سپریم کورٹ نے جواب طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ”ریکوڈک منصوبہ ماحول دوست ہے یانہیں؟“جواب طلب کرلیا۔
چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے ریکوڈک منصوبے سے متعلق صدارتی ریفرنس پرسماعت کی، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ بلوچستان میں پانی کی سہولت محدود ہے،ریکوڈ ک پراجیکٹ کیلئے بلوچستان میں پانی کہاں سے آئےگا؟
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ریکوڈک منصوبے میں روزانہ پانی کاضیاع کتنا ہوگا یہ سوچیں،صدارتی ریفرنس میں قانونی سوالات دیکھ رہے ہیں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ اس وقت پاکستان کاایک ہی موقف ہے کہ اب احتیاط سے کام لیاجائے،قانون کے تحت عوام الناس کے حقوق کی حفاظت عدالت کرے گی۔
عدالت نے ”ریکوڈک منصوبہ ماحول دوست ہے یانہیں؟“جواب طلب کرتے ہوئے سماعت28نومبرتک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرسٹ کی عمارت پر مبینہ قبضہ کاکیس، لیگی رہنما ضمانت خارج ہونے پر گرفتار