سونا پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

Nov 24, 2022 | 18:32:PM

(ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی سمیت مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور،فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد،  پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 96 ہزار 600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 343روپے  بڑھ کر 1 لاکھ 36 ہزار 831 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کے اضافے سے 1756 ڈالر کی سطح پر آگئی، اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1710روپے رہی۔
 

مزیدخبریں