(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر میاں محمود احمد خان انتقال کرگئے، میاں محمود احمد سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی تھے۔
ان کے صاحبزادے داؤد محمود خان کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، والد چند روز سے علالت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے.