صدر مملکت نے آرمی چیف کی سمری پر دستخط کر دیئے یہ اچھا شگون ہے،خواجہ آصف

Nov 24, 2022 | 18:58:PM

(24 نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے صدر مملکت کے آرمی چیف کی تقرری پر دستخط کرنے پر کہاہے کہ صدر مملکت نے آرمی چیف کی سمری پر دستخط کر دیئے یہ اچھا شگون ہے، اس پیشرفت کے بعد ملک میں استحکام آئے گا۔
 پارلیمنٹ ہاو¿س میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ آرمی چیف نے کل جو گفتگو کی وہ ایک اچھا شگون ہے،تمام اداروں کو اپنی ائینی حدود میں رہنا چاہئے،ان کاکہناتھا کہ صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیئے ہیں،یہ بھی ایک اچھا شگون ہے،اس سے ملک میں ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہو گا۔
صدر مملکت کی جانب سے دستخط کئے جانے کے بعد جنرل عاصم منیر پاک فوج کے نئے سربراہ مقرر ، جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف کمیٹی مقرر ہو گئے۔
جنرل عاصم منیر 29 نومبر کو بطور سربراہ پاک فوج کمان سنبھالیں گے،لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر بطور ڈی جی آئی ایس آئی کام کر چکے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر بطور کور کمانڈر گوجرانوالہ بھی کام کر چکے ہیں،لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے بطور ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس بھی خدمات انجام دیں، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر بطور اس وقت افواج پاکستان کے سینئر ترین افسر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آبادانتظامیہ کا عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار

مزیدخبریں