(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی، وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف عاصم منیر کو نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے سمری پر دستخط کئے جانے کے بعد نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ساحر شمشاد اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی وزیراعظم ہاوس آمدہوئی،جنرل ساحر شمشادمرزااورآرمی چیف عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے الگ الگ ملاقات کی، وزیراعظم نے ساحر شمشاد اور جنرل عاصم منیر کونیا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے آرمی چیف کی سمری پر دستخط کر دیئے یہ اچھا شگون ہے،خواجہ آصف