اہم تعیناتی کے بعد ملکی سیاسی صورتحال، شیخ رشید نے بھی اہم اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد کی مجموعی صورتحال پر اظہارخیال کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید نے لکھا ہے کہ آج 24 نومبر سے عمران خان کی وکٹری ڈیزشروع ہیں اور ملک قبل از وقت الیکشن کی طرف جائے گا۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 24, 2022
انہوں نے کہا کہ فوج کا فیصلہ ہے کہ وہ سیاست سے دور رہے گی، نئے تعینات ہونے والے ذمہ داران کو مبارکباد دیتا ہوں۔
انہوں نے واضح لکھا کہ پی ڈی ایم کی سیاست دفن، الٹی گنتی شروع، ملک میں صاف اور شفاف الیکشن ہوں گے۔ اس حوالے سے کل 3 بجے لال حویلی میں اہم پریس کانفرنس ہوگی۔