(24 نیوز)سٹیج اور ٹی وی کے نامور فن کار اسماعیل تارا کراچی میں انتقال کرگئے۔
اہل خانہ کاکہناہے کہ اسماعیل تاراکراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے ،اسماعیل تاراتین روز سے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے ،اہل خانہ کاکہناہے کہ اسماعیل تارا کے گردے فیل ہو گئے تھے ،آج صبح اسماعیل تارا کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیاتھا۔ہردلعزیزمعروف فنکار73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اسماعیل تارا نے متعدد ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں لازوال کردار ادا کئے،ان کے معروف ترین کامیڈی شوز میں ‘ففٹی ففٹی’ سب سے نمایاں ہے،اسماعیل تارہ 16نومبر1949پیداہوئے اور انہیں بہترین کامیڈین کے متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا،اسماعیل تارہ نے ہاتھی میرے ساتھی،منڈابگڑاجائے،چیف صاحب سمیت کئی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہردکھائے۔
اسماعیل کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی، نماز جنازہ شہید ملت روڈ پر میمن پہاڑی مسجد میں ادا کی جائے گی، اسماعیل تارانے پسماندگان میں بیوہ، بیٹی اور4 بیٹے چھوڑے۔
سٹیج اور ٹی وی کے نامور فنکار اسماعیل تارا انتقال کر گئے
Nov 24, 2022 | 23:38:PM