اُستاد کی سزا نے معصوم بچے کی جان لے لی

Nov 24, 2023 | 09:35:AM

(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اُڑیسہ کے جاج پور ضلع کے ایک اسکول میں اُستاد کی جانب سے ملنے والی سزا نے 10 سالہ بچے کی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست کے ایک سرکاری اسکول میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر استاد کی جانب سے ملنے والی سزا  پر 10 سالہ طالب علم موت کے منہ میں چلا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سوریہ نارائن اپر پرائمری اسکول میں دوپہر 3 بجے چند بچے اسکول بریک ختم ہونے کے باوجود احاطے میں کھیل رہے تھے جنہیں دیکھتے ہی استاد تیش میں آگیا اور ان معصوم بچوں کو ’اپ سٹ‘ نامی سزا دی۔

رپورٹس کے مطابق چوتھی جماعت کا 10 سالہ طالب علم رودر نارائن سیٹھی اس سزا کے دباؤ کو برداشت نہ کر پایا اور گر کر بے ہوش ہو گیا۔

بعد ازاں اسکول انتظامیہ نے بے ہوش ہونے والے بچے کے والدین کو اطلاع دی اور اسے فوری طور پر قریبی کمیونٹی سینٹر لے جایا گیا لیکن وہ ہوش میں نہیں آیا جس کے بعد اس بچےکو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں:  واٹس ایپ فون کے بغیر اکاؤنٹ پر لاگ ان کرنا اب ممکن

واضح رہے کہ  یہ سزا انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے کیونکہ اس میں بچے کو نہ سیدھا کھـڑا ہونے دیا جاتا ہے اور نہ ہی بیٹھنے دیا جاتا ہے، یعنی بچہ درمیانی پوزیشن میں رہتا ہے جس کی وجہ سے اس کے جسم پر شدید دباؤ پڑتا ہے۔

دوسری جانب ہلاک ہونے والے بچے کے والدین کی جانب سے اسکول انتظامیہ پر تاحال کوئی  مقدمہ درج نہیں کروایا گیا۔

مزیدخبریں