سانحہ بلدیہ،اشتہاری ملزموں کی گرفتاری پر رپورٹ عدالت میں جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ پولیس کی جانب سے سانحہ بلدیہ فیکٹری عملدرآمد کیس میں مفرور اور اشتہاری ملزموں کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ بلدیہ فیکٹری عمل درآمد کیس سے متعلق سماعت ہوئی،عدالت میں پولیس کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق کچھ مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مزید ملزموں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
دورانِ سماعت نادرا کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ پولیس کی جانب سے مفرور ملزمان کا نامکمل ڈیٹا فراہم کیا گیا ہے، عدالت نے مفرور ملزمان کے شناختی کارڈز بلاک کرنے کا حکم دیا تھا، ملزمان کے شناختی کارڈ نمبرز کی عدم فراہمی کے باعث کارڈ بلاک کرنا ناممکن ہے، جب تک مفرور ملزمان کا مکمل ریکارڈ فراہم نہیں کیا جاتا، شناختی کارڈ بلاک کرنا ناممکن ہے۔
عدالت نے مفرور ملزموں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔