دیامیر بھاشہ ڈیم کے مقام پر 30 نومبرکو دریائے سندھ کے پانی کا رخ موڑ دیا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سمیع اللہ) دریائے سندھ کے پانی کا رخ دیامیر بھاشہ ڈیم کے مقام پر 30 نومبر 2023 کو موڑ دیا جائے گا اور ڈیم کا کام کیا جائے گا۔
صدیوں سے ایک ہی جگہ سے گزرنے والا دریائے سندھ کے پانی کا رخ دیامیر بھاشہ ڈیم کے مقام پر 30 نومبر 2023 کو موڑ دیا جائے گا، دریائے سندھ کے پانی کو ٹنل کی طرف موڑ دیا جائے گا، پانی کو موڑنے کے بعد دیامیر بھاشا ڈیم کے بند کی کنسٹرکشن کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی خبر!!! لاہور سے پی ٹی آئی کا صفایا
دریائے سندھے کے پانی کا رخ موڑ دیے جانے کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے پن بجلی کے منصوبے دیامیر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا جائے، ماہرین کے مطابق ڈیم کے فعال ہونے کے بعد ملکی انرجی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا۔