(شعیب مختار ) عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری، مسلم لیگ ن کا وفد آج ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد کا دورہ کرے گا۔
عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہو گیا، مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کی آج پھر اہم بیٹھک لگے گی، مسلم لیگ ن کا وفد ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد کا دورہ کرے گا، وفد میں نہال ہاشمی ،علی اکبر گجر،خواجہ غلام شعیب ،شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی خبر!!! لاہور سے پی ٹی آئی کا صفایا
ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق امور پر مشاورت کی جائے گی، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد دونوں جماعتوں میں اہم اعلانات متوقع ہیں۔
خیال رہے کہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی 2 روز قبل بھی ملاقات ہوئی، علاوہ ازیں ایم کیو ایم کا وفد اے این پی کے شاہی سید سے بھی ملاقات کرے گا۔