تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بلے کا نشان پی ٹی آئی کے پاس ہی رہے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا،ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ پارٹی انتخابات سے متعلق لائحہ عمل چیئرمین کی ہدایات کی روشنی میں کور کمیٹی طے کرے گی۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان نے کہا کہ اس وقت پارٹی لیڈر شپ اور کارکن جیل میں ہیں یا روپوش ہیں، ان حالات میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانا مشکل ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی الیکشن لڑانے پر غور کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو مسترد کرتے ہوئے 20 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی ہدایت کی تھی۔