سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر کیخلاف پولیس اہلکاروں پر تشدد کیس کی سماعت ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نوازشریف کےحق میں ریلی کے دوران پولیس اہلکاروں پرتشددوجلاؤگھیراؤکے مقدمے کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
انسداددہشت گردی عدالت میں لیگی رہنما اور پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر کیخلاف نوازشریف کےحق میں ریلی کے دوران پولیس اہلکاروں پرتشددوجلاؤگھیراؤکے کیس کی سماعت ہوئی، انسداددہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بڑے پراپرٹی ٹائیکون کا انٹرویو؟ پہلی قسط آ گئی، چونکا دینے والے انکشافات
عدالت نےسیف الملوک کھوکھرودیگرکی ریت کی درخواستوں پردلائل طلب کرلیے اور کیس کی مزیدسماعت 5 دسمبرتک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ عدالت نےملک اعظم کھوکھرکےاشتہارشائع کرنےکاحکم دےرکھاہے کیونکہ ملزم اعظم کھوکھر وارنٹ گرفتاری کےباوجود پیش نہیں ہوا۔