’جذبہ جنون‘ کہاں ریکارڈ کیا گیا؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

Nov 24, 2023 | 12:50:PM
پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف راک اسٹار علی عظمت نے اپنے مقبول ترین ملی نغمے سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف راک اسٹار علی عظمت نے اپنے مقبول ترین ملی نغمے سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔ 

سوشل میڈیا پرکرکٹر شعیب اختر کے پروگرام میں شریک علی عظمت کا ویڈیو کلپ وائرل ہوگیا جہاں اُنہوں نے مقبول ترین گیتا ”جذبہ جنون“ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے یہ گانا باتھ روم میں بیٹھ کر ریکارڈ کروایا ، میرے زیادہ تر گانے باتھ روم میں ہی ریکارڈ ہوئے ہیں’۔

گلوکار نے باتھ روم میں گانا ریکارڈ کرنے کے تجربے پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا کہ ’جذبہ جنون کی ووکلک (Vocalic) ہی باتھ روم میں ریکارڈ ہوئی ہے، ہمارے پاس طارق روڈ پر ایک گندا سا اسٹوڈیو تھا۔ جگہ بہت تنگ تھی وہاں، پھر مجھے کہا گیا کہ باتھ روم میں چلے جائیں، ادھر نہ سانس آرہی تھی اور شدید گرمی تھی‘۔

علی عظمت نے مزید کہا کہ باتھ روم کی دیواروں پر گتے لگائے گئے تھے، اس طرح یہ گانا ریکارڈ ہوا اور آگے چل کر بہت مقبول بھی ہوا۔ علی عظمت کا پاکستان میں گلوکاری کے حوالے سے کہنا ہے کہ ’ہماری انڈسٹری ایک کاٹیج انڈسٹری ہے‘۔

مزید پڑھیں:  علی ظفر نے مداحوں کے دل جیت لیے

گلوکار نے میوزک کمپوزرز سے متعلق کہا کہ ’ہمیں پیچھے سے کوئی بڑی مشینیں نہیں چلا رہی ہیں۔ یہ سارے گھروں میں بیٹھ کر میوزک بنانے والے لوگ ہیں‘۔

واضح رہے کہ علی عطمت کا شمار پاکستان کے معروف گلوکاروں میں ہوتا ہے، ان کے گانوں کو آج بھی مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔