بھارت میں افغانستان کاسفارتخانہ بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی دار الحکومت نئی دہلی میں افغانستان کا سفارت خانہ بند کر دیا گیا۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سبکدوش ہونے والے سفیر نے جمعہ کو ایک بیان میں سفارت خانہ بند ہونے کی تصدیق کی ہے،انہوں نے کہا کہ دو سال قبل طالبان کی جانب سے بے دخل کیے گئے افغان حکومت کے سفارت کار بھارتی حکومت سے ویزا میں توسیع حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔
بھارت طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتا ہے، جس نے 2021 میں اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا اور سفیر فرید ماموندزے اور مشن کے عملے کو وہاں رہنے، ویزے جاری کرنے اور تجارتی معاملات کو سنبھالنے کی اجازت دی تھی،ستمبر میں سفیر اور سینئر عملہ سیاسی پناہ حاصل کرنے کیلئے یورپ اور امریکا روانہ ہوئے، جس کے بعد سفارتخانے نے کہا کہ وہ اپنا کام معطل کر رہا ہے۔