(جمال الدین جمالی) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری سمیت دیگر کیخلاف عسکری ٹاور حملہ کیس کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی۔
عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ مقدمے کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردہ عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی، ڈاکٹر یاسمین راشد ،محمود الرشید ،اعجاز چوہدری سمیت درجنوں ملزمان عدالت پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا حکم، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کب کروائے گی؟ جیل میں بند ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتا دیا
عسکری ٹاور حملہ کیس کے 47 ملزمان کو جیل سے عدالت میں حاضری کیلئے پیش کیا گیا، ملزمان کو ٹرائل کے لئے جیل سے انسداد دہشت فردی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت میں ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی، بر ضمانت ملزمان کی حاضری مکمل نہیں ہو سکی، تمام ملزمان کی حاضری مکمل ہونے پر چالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی، عسکری ٹاور حملہ میں تین ملزمان کی ویڈیو لنک سے حاضری مکمل کی گئی، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ ،خدیجہ شاہ ،فہمیدہ مرزا کی ویڈیو لنک سے حاضری مکمل کی گئی۔
عدالت نے ریماکس دیئے کہ چالان کی کاپیاں تقسیم ہونے کے بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، لیکن سب ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے کی وجہ س چالان کی کاپیاں تقسیم نہیں ہو سکیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت تمام ملزمان کو حاضری کے لئے طلب کر لیا اور کیس کی مزید سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی۔