باب دوستی سے تجارتی سرگرمیاں پانچویں روز بھی معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان اور افغانستان کے درمیان باب دوستی سے تجارتی سرگرمیاں آج پانچویں روز بھی معطل رہیں۔
پولیس کے مطابق دھرنا کمیٹی کے سربراہ غوث اللّٰہ سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،افغانستان اور سینٹرل ایشیا کے لیے ایکسپورٹ معطلی سے تاجروں کو کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے۔
دوسری جانب کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ درآمدات، برآمدات، ڈاؤن ٹرانزٹ سمیت تمام قسم کے کسٹم کلیئرنس آپریشن بند ہیں، باب دوستی ٹریڈ ٹرانسپورٹ روٹ دھرنا احتجاج کے باعث 5 روز سے بند ہے، فریش آئٹم لوڈ ٹرانسپورٹ کھولنے کیلئے دھرنے والوں سے مذاکرات کر رہے ہیں۔