عمران خان کے صاحبزادے قاسم نے اپنے کاروبار کا آغاز کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے اپنے کاروبار کا آغاز کردیا۔ قاسم نے ایک نئی ایپ لانچ کی ہے جس کا نام میفو (MIFU) مارکیٹنگ رکھا گیا ہے۔
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بیٹے کی اس نئی شروعات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ چیئر کی۔ بیٹے کے ساتھ دلکش تصاویر شیئرکرنے والی جمائما نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے قاسم کو مبارکباد پیش کی۔
جمائما کا کہنا ہے کہ وہ قاسم کی جانب سے اپنے کاروبار کے آغاز پر بہت فخر محسوس کر رہی ہیں۔ انہوں نے پوسٹ میں میفو مارکیٹنگ کا ایکس اکاؤنٹ بھی بتایا۔
So proud of my boy Kasim Khan for the launch of his MIFU app & platform @MifuMarketing connecting influencers with brands. pic.twitter.com/gv0LciwkTC
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) November 23, 2023
میفو مارکیٹینگ دراصل فری لانسرز کیلئے بنایا گیا ایک پلیٹ فارم ہے جس کے تحت وہ نینو، مائیکرو اورمیکرو لیول پر معقول آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔
اس پلیٹ فارم سے کوئی بھی فری لانسربڑے یا چھوٹے پیمانے پر اپنے کانٹینٹ سے رقم کما سکتا ہے، اس کے لیے یہ معنی نہیں رکھتا کہ فالوورز کی تعداد کتنی ہے۔
مزید پڑھیں: چائلڈ پورن گرافی کا ملزم گرفتار،ہوش ربا انکشافات سامنےآ گئے
قاسم کی اس ایپ کی جانب سے صارفین کو بتایا گیا ہے کہ فری لانسرز بغیر کسی پریشانی کے اپنا کانٹینٹ مونیٹائز کرسکتے ہیں۔پیسے کمانے کیلئے یہ ضروری نہیں ہے کہ فری لانسرز کے پاس اچھے خاصے فالوورزہوں۔
خواہشمند بس ایپ ڈاؤن لوڈ کریں،لاگ ان کر کےاپنی پروفائل تشکیل دیں، کانٹیٹ شیئر کریں اور آمدنی حاصل کریں۔