(جمال الدین جمالی) انسداد دہشت گردی عدالت نے زمان پارک کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے زمان پارک لاہور کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس کی سماعت کی، ملزم صبغت اللہ کے عدالت پیش نہ ہونے پر چالان کی کاپیاں تقسیم نہ ہو سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا حکم، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کب کروائے گی؟ جیل میں بند ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتا دیا
عدالت نے ملزم صبغت اللہ کو آئندہ پیش ہونے کا حکم دے دیا اور اعجاز چودھری سمیت دیگر 3 ملزمان کے خلاف سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی۔