(ویب ڈیسک) دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران بڑی تعداد میں نوجوان کرکٹرز گراونڈ میں داخل ہوگئے۔ جس سے انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔
آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لٸے جاری قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کے دوسرے روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم انتظامیہ کی اس وقت دوڑیں لگ گٸیں جب صبح سے انتظار میں کھڑے نوجوان کرکٹرز قومی ہیروز سے ملنے گراونڈ کے اندر داخل ہوئے۔
اس وقت پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض بھی قومی کرکٹرز کے ہمراہ اسٹیڈیم میں موجود تھے۔
مزید پڑھیں: زمان پارک کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس کی سماعت ملتوی
ہزاروں کی تعداد میں داخل ہونے والے نوجوان کرکٹرز کو اسٹیڈیم سے نکالنے کے لئے اسٹیڈیم انتظامیہ کے علاوہ منیجر کو بھی وکٹوں کا سہارا لینا پڑ گیا۔
باہر نکالے جانے والے نوجوان کرکٹرز کا کہنا تھا کہ ہمیں قومی کرکٹرز سے ملاقات کرنے کا کہہ کر صبح سے بلالیا گیا، ملاقات نہ ہونے پر ہم اندر آئے، ہمارے ساتھ زیادتی کی گٸی، ہم صبح سے کھڑے تھے۔