(ویب ڈیسک) ارجنٹائن کے لیونل میسی کی اہلیہ انٹونیلا روکوزو کے اہل خانہ کو دارالحکومت بیونس آئرس سے 300 کلومیٹر دور ارجنٹائن کے شمال مشرق میں دور دراز کے شہر روزاریو میں مسلح ڈکیتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اہلیہ کی کزن آگسٹینا سکالیا کو گولی مار دی گئی۔
واقعہ اس وقت پیش آیا، جب روکوزو کی فیملی کو سُپر مارکیٹ میں ایک ملازم کے ساتھ روکا گیا۔ اہلیہ کے اہل خانہ اپنی ملکیتی سُپر مارکیٹ کے قریب ایک بینک میں رقم جمع کرنے کیلئے گاڑی میں سوار تھے۔
اچانک ایک کار سکالیا کی کار کے قریب آئی اور اسے روکنے کی کوشش کی، تو وہ چوکنا ہوگئی اور ٹکر سے بچنے کیلئے بھاگنے کی کوشش کرتے ہوئے دوسری گزرنے والی کار سے ٹکرا گئی۔
مزید پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن میں ہزاروں نوجوانوں کی انٹری، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں
اس کے بعد ڈاکوؤں میں سے ایک نے اِس کی کالی گاڑی کی پچھلی کھڑکی کو گولی ماری اور کار کو زبردستی رکنے پر مجبور کیا گیا۔ دو افراد کار سے باہر نکلے اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے اور کار میں جو کچھ تھا، وہ چوری کر کے لے گئے، سامان کی مالیت 22 ہزار ڈالر بنتی ہے۔